• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کی پوسٹ ختم

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کے یم سی محکمہ انجینئرنگ کو سدھارنے کےلئےبڑی تبدیلی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کی پوسٹ ختم یا غیر فعال کرکےتمام اختیارات ساتوں اضلاع کے چیف انجینئرز اور ان کے ماتحت ایکسئن کو دے دئے گئے ٹھکیداروں کوبلوںکی ادائیگی میں اب ڈی جی کا کوئی کردار نہیں رہے گا پرونشل اے ڈی پی اور ڈسٹرکٹ اےڈی پی اسکیموںکی ادائیگی فنانشل ایڈوائزر گلزار ابڑو اور کے ایم سی اور ضلاع کےدیگر کاموں کی پے منٹ اور چیک پر دستخط کرنے کااختیار فرد واحد محکمہ انجینئرنگ کےڈائریکٹر اکاوننٹس نیاز ہنگورجہ کو دے دیا گیا ہےٹھکیداروں نے اس صورتحال پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے بعض نے کہا کہ میئر صاحب کے اس اقدام سے ٹھکیداروں کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی ہو گی جبکہ کچھ ٹھیکیداروں اور محکمہ انجینئرنگ کےبعض افسروں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اب انجینئرنگ کے محکمے کو عملاًفنانس افسران ہی چلائیں گے میئر صاحب کو بعض افسران نےغلط بریفنگ دے کر فیصلہ کرایا ہے جبکہ اس سےانجینئرز میں بد دلی کا امکان اور کاموں میں تاخیر ہوگی واضح رہےمذکورہ فیصلے کی روشنی میں ڈی جی ٹیکنیکل سروسزطارق مغل کو ہٹائے جانے کے بعد تاحال کسی کی تعیناتی میں عمل میں نہ آسکی جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اب محکمے کو بغیر کسی سربراہ کے ہی چلایا جائے گاایک ذریعے کا یہ بھی کہناتھا کہ یہ فیصلہ ایک خاص مدت کے لئے کیا گیا ہے اس کے بعد ڈی جی کی پوسٹنگ بحال ہو جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید