کراچی (رفیق مانگٹ)بھارتی پاپ اسٹاردلجیت دوسانجھ نے کوالمپور میں ہونے والے اپنے کنسرٹ میں قومی وفاداری اور اپنی حالیہ فلم سردار جی 3پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد کرکٹ میچ کھیل کر منافقت کی جارہی ہے۔ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر انہیں ملک دشمن کہا گیا تھا، لیکن سانجھ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلم اپریل 2025 میں پہلگام حملے سے قبل فروری میں بنائی گئی تھی۔کنسرٹ کے دوران، دوزنجھ نے بھارتی قومی پرچم کو ہلا کر اپنی قومی وفاداری کا اظہار کیا اور پنجابیوں اور سکھوں کی بھارت کے ساتھ وفاداری پر زور دیا۔