اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین ) سپریم کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل تین رکنی بینچ نےمنشیات اسمگلنگ کے 2017کے ایک مقدمہ کے ملزم ،ظفر اللہ کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ، دوران سماعت دو فاضل ججوں کی نوک جھونک نے کمرہ عدالت کوزعفران محفل بنا دیا ،جسٹس اشتیاق ابراہیم نےکہا کہ پولیس والے کے ہاتھ کاکڑ آگیاتھا ، اسی لئے ون مین شو بن گیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی تھی، جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ کیا ملزم چرس گاڑی پر لے کر جا رہا تھا؟ تو بتایا گیا کہ پیدل جا رہا تھا، جس پر فاضل جج نے ازراء تفنن کہا کہ پھر تو ملزم کو چرس برآمدگی پر نہیں بلکہ اس کی بے وقوفی پر سزا ہوئی ہے۔