کراچی (اسٹاف رپورٹر)اداکارہ مدیحہ امام شاہ رخ خان کیوں بننا چاہتی تھیں؟ میزبان تابش ہاشمی کیساتھ مزیدار گفتگو آج جیو پر دیکھیں نامور اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں بڑے ہو کر شاہ رُخ خان بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔ اتفاق یہ ہے کہ اُن کے شوہر کا کرش بھی بالی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان ہی ہیں۔ جمعہ کو جیو نیوز کے مقبول کامیڈی شو ہنسنا منع ہے میں مدیحہ امام خصوصی مہمان بنیں جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی، شوبز مصروفیات اور یادگار تجربات پر کھل کر بات کی۔