• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ جرمانے کراچی اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنیوں پر ہوئے

اسلام آباد ( ناصر چشتی) قومی بجلی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 2018سے 2025کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مہلک اور غیر مہلک حادثات کے باعث بھاری جرمانے عائد کیے۔ نیپرا دستاویزات کے مطابق بجلی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 63 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے لگائے گئے۔ سب سے زیادہ جرمانے کراچی اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنیوں پرہوئے ،مہلک حادثات کے حوالے سے آئیسکو 21کروڑ روپے کے جرمانے کے ساتھ سرفہرست رہی۔نیپرا دستاویز کے مطابق کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک پر بھی 2018 تا 2025 کے دوران مختلف حادثات کے باعث 9 کروڑ 55 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید