کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی صدارت میں جماعت اسلامی بلوچستان کے تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ہفتہ 27 ستمبر کو صبح 10 سے شام 5 بجے تک کوئٹہ پریس کلب میں ایک روزہ تعلیمی سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا ، جس سے جماعت اسلامی ، اسلامی جمعیت طلبا ، جمعیت طلبہ عربیہ ، تنظیم اساتذہ و دیگر برادر تنظیمات کے اسکولز ، کالجز ، مدارس کے ذمہ داران ، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے ۔