• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تجارتی تعاون کا فروغ مشترکہ خوشحالی کا باعث ہوگا، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نےکہا ہے کہ پاک امریکا تجاری تعاون کا فروغ مشترکہ خوشحالی کا باعث ہو گا، امریکا، تجارت، سرمایہ کاری اور اختراع کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، انہوں نے 23 سے26ستمبر کراچی کا چار روزہ د ورہ مکمل کر لیا ۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق ناظم الامور بیکر نے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت، دوطرفہ سرمایہ کاری کے امکانات اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید