• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز کیلئے لائسنسنگ سروسز کا آغاز

اسلام آباد (عاطف شیرازی )پی ایم اینڈ ڈی سی نے کراچی میں میڈیکل اور ڈینٹل پروفیشنلز کے لیے لائسنسنگ سروسز کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ریجنل آفس کا دورہ کیا ہے اور اس دورے کے دوران وزیر صحت مصطفی کمال نے پی ایم اینڈ ڈی سی نے کراچی ریجنل آفس میں باضابطہ طور پر لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کیا ترجمان وزارت صحت کے مطابق یہ اہم قدم میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس اور پریکٹیشنرز کی سہولت کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاکی ڈیجیٹل اقدام رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید