پشاور (سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، عمران خان کی رہائی کے نام سے جلسہ شام چار بجے موٹر وے چوک رنگ روڈ پر شروع ہوگا جہاں 40فٹ اونچا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے جبکہ جھنڈوں ، بینرز اور قائدین سے کی تصاویر سے جلسہ گاہ کی تزئین کیساتھ ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں ، خواتین کے داخلے اور بیٹھنے کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا اور ملک بھر سے منتخب اراکین اور قائدین کی قیادت میں کارکن قافلوں کی صورت میں پہنچیں گے۔