کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وحشیانہ بمباری،51 فلسطینی شہید، قحط اور بے گھری نے غزہ کو انسانی المیے میں دھکیل دیا ۔ الموعیسی میں لاکھوں بے گھر فلسطینی خیموں میں ٹھونس دیے گئے، پانی اور کھانے کی شدید قلت،شمالی غزہ کے لیے خوراک کی ترسیل بند، روزانہ کھانے کی مقدار نصف رہ گئی، اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کی تقریر زبردستی موبائل فونز پر نشر کی، لاؤڈ اسپیکروں کا بھی استعمال کیاگیا۔غزہ پر اسرائیلی حملے مسلسل شدت اختیار کر گئے ہیں۔