اسلام آباد( رانا غلام قادر ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹیریٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مون سون کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ایک ہزار افراد جاں بحق ہوئے ،یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ریسکیو، انخلا اور امدادی کارروائیاں مکمل ہونے اور سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ سکتی ہے، تقریباً 1000 افراد مختلف نوعیت کے زخمی ہوئے، 12,559 مکانات کو نقصان پہنچا اور 6,509 مویشی ضائع ہوئے،یہ انکشاف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ممبر نے کمیٹی کو ملک بھر بالخصوص سندھ اور پنجاب میں سیلاب کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ کے دوران کیا،کمیٹی میں پہاڑی علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز نہ آنے پر اظہار تشویش،چیئر مین قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔