• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ کی سست روی پر اظہار تشویش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارت مذہبی امور کا پر ائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ کی سست روی پر اظہار تشویش، حج آ رگنائزرز کوعازمین حج کی بکنگ اور مجاز بنکوں کے ذ ریعے واجبات کی وصولی کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت، آ رگنائزرز 37903 کے حج کوٹے پر  نئی بکنگ کر رہے ہیں،  اب تک  7روز میں صرف 2920نئی حج درخواستیں جمع، گزشتہ بر س کے تلخ تجربے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نےنجی حج سکیم کے آ ر گنائزرزکو ہدایت کی ہے ہے کہ وہ عازمین حج کی بکنگ اور مجا زبنکوں کے ذ ریعے واجبات کی وصولی کا عمل تیزی سے مکمل کریں ۔وزارت مذہبی امور کے سیکشن افسر بہادرحسین نے چیئر مین حج آ رگنائزرز ایسو سی ایشن (HOAP)کے نام لکھے گئے مراسلہ میں حج بکنگ کی سست روی تشویش کا اظہار کیا ۔

اہم خبریں سے مزید