کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امریکی بحری جہاز، یو ایس ایس وین ای میئر 24 تا 26 ستمبر دو روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا۔ اس دورے سے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ دورے کے دوران، امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔