• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان کو گرفتار کرنیوالے سابق افسر کا شاہ رخ خان پر ہتک عزت مقدمہ

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے فلم ساز آریان خان کو 2021 میں منشیات استعمال کرنے اور دوسروں کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل سابق پولیس افسر نے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی فلم پروڈکشن کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔ ان کا موقف ہے کہ نیٹ فلکس سیریزکی ایک سیریز میں مجھے جان بوجھ کر منفی اور تعصب پر مبنی انداز میں پیش کیا گیا ہے، بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سابق انڈین نارکوٹکس کنٹرول بیورو افسر سمیر وانکھیڑے نے آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں 2 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔
اہم خبریں سے مزید