• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں میں سروائیکل کینسر سے بچاو کیلئے ویکسینیشن کی 12 روزہ مہم کا آج آخری روز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لڑکیوں میں سروائیکل کینسر سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کی 12 روزہ مہم کا آج آخری دن ہے۔

ذرائع ای پی آئی پروگرام کے مطابق ملک بھر میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے 11 روز تک 62 فیصد ہدف حاصل ہوا جبکہ ملک بھر میں ایک کروڑ 17 لاکھ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

مہم کے 11ویں روز تک 67 لاکھ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ 40 لاکھ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین نہیں لگ سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ بچیوں کو ویکسین نہ لگنے کی وجوہات میں والدین کا انکار، بیماری یا عدم دستیابی شامل ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایچ پی وی ویکسینیشن کوریج 63 فیصد رہی جبکہ صوبہ سندھ میں مقررہ ہدف کا 65 فیصد ہدف حاصل ہوا۔

دوسری جانب سندھ میں سب سے زیادہ انکار کے کیسز کراچی سے سامنے آئے۔

صحت سے مزید