جس کا موقف کوئی سُنتا تک نہیں
ہے وہ کس امید میں، کس آس میں
کُھل گئی تنہائی اسرائیل کی
مجلسِ اقوام کے اجلاس میں
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے جیولرز، وکلاء، لاء فرمز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی نگرانی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ وہ نہیں جس میں ہماری ساری تجاویز موجود ہوں، اس ڈرافٹ میں ہماری تجویز کردہ تمام ترامیم شامل نہیں ہیں۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ٹرمپ کے امن پلان کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک کے سب سے پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹرمپ غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
برطانوی وزیرِ خزانہ ریچل ریوز نومبر کے بجٹ میں ’2 بچوں کی حد‘ ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جو لیبر پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ اور بچوں کی غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔
نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے دورے اور فالج کے 99 فیصد کیسز ایسے عوامل سے جُڑے ہیں جو قابلِ تبدیل ہوتے ہیں۔
تائیادا سلوانیا ایک منفرد پنیر ہے جو برازیل کے شہر ساؤ پالو کے کاساپاوا میونسپلٹی میں اسکے واحد پروڈیوسر ( تیار کرنے والے) جہاں اسے تیار کیا جاتا ہے۔ اس پنیر کے تیار کنندہ نے سوچا کہ مقامی پتے کھانے والی چیونٹیوں کو دودھ کے ساتھ ملا کر پنیر کی تیاری ایک بہترین آئیڈیا ہے۔
سندھ کی باکسنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسٹا کک باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ راولاکوٹ میں کھیلے جانے والے فائنل کے مہمان خصوصی سلطان ساقی اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر یاسر عرفات عباسی تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں امریکی فوجی جنرلز سے خطاب کے دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔
پاکستان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا لاہور میں آغاز کردیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر کے جامع منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
جنوبی وزیرستان لوئر میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
طوفان باد و باراں سے کراچی ایئر پورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔