• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے افسران کی پارلیمنٹ کو فراہم معلومات ادھوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری)پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کا افسران کی تفصیلات بارے پارلیمنٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ارسال کردہ معلومات ادھوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جن افسران کی ڈیپوٹیشن پر آکر پی ایس کیو سی اے میں ضم ہونے کی تفصیلات تحریری طور پر دی گئی ہیں ان میں سے زیادہ تر افسران ریٹائر اور ایک فوت بھی ہو چکے ہیں جبکہ ادارے میں موجودان افسران و ملازمین کی تفصیلات ہی نہیں دی گئی ہیں جو ڈیپوٹیشن پر آکر ضم ہوئے ہیں اور کام کر رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کیطرف سے اس حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے طلب کر رکھا ہے ،پی ایس کیو سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن )عبدالوحید میمن کی جانب سے وزارت کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق ارشاد علی انصاری، ڈائریکٹر (لیگل)، ڈیپوٹیشن پر 6 جنوری 2010 میں آئے اور ان کی ادارے میں ضم ( تقرری)ہونے کی تاریخ 15 اپریل 2011تھی جو اب ریٹائر ہو چکے ہیں ، غلام عمر قاضی ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) ڈیپوٹیشن پر 11 جنوری 2007 کو آئے اور دس ماہ میں ہی 11 اکتوبر 2007 کو ادارے میں ضم ہو گئے جو ریٹائر ہو چکے ہیں، مظہر علی کھچی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) ، ڈیپوٹیشن پر 13 اگست 2007 کو آئے اور دو ماہ کے بعد ہی ان کی تقرری 11 اکتوبر 2007 کو ہو گئی تھی ، اور وہ بھی ریٹائر ہو جے ہیں ، عمران شوکت ڈپٹی ڈائریکٹر وہ ڈیپوٹیشن اپریل 28 اپریل 2007 کو آئے اور ان کی اس ادارے میں تقرری 11اکتوبر 2007تھی جو جاب میں نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید