دبئی(سبط عارف ) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کیلئے ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف کرا دیا ہے، جس کی بدولت امیگریشن کا عمل اب صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو رہا ہے۔ دبئی ائرپورٹ کے جدید نظام میں پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں، اور مسافر بیک وقت 10 افراد کے ساتھ کوریڈور سے گزر سکتے ہیں۔یہ سہولت دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی مسافروں کا کوریڈور ہے اور فی الحال ٹرمینل تھری، بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔ دبئی حکام کے مطابق اس نظام سے خصوصاً فیملیز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ امیگریشن کا عمل زیادہ سہل اور تیز ہو گیا ہے۔دبئی امیگریشن کے مطابق "یہ اسمارٹ کوریڈور دبئی ائرپورٹ کے مسافروں کے لئے ایک انقلابی سہولت ہے۔