• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی قوم اور زمینوں کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی صوبے کا نعرہ پنجابی اشرافیہ کا ہے، ہمارا نہیں، اب اپنی قوم کو تقسیم ہونے دیں گے نہ ہی اپنی قوم کی زمینوں کو تقسیم ہونے دیں گے چاہے اسکے لئے کچھ بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ یہ بات مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد نے شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مہاجر اکابرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آفاق احمد نے کہا کہ میری قوم پہلی بار پاکستان بناکر تقسیم ہوئی جب دس کروڑ مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا فریبی نعرہ دینے والوں نے پاکستان بن جانے کے فوراًبعد ہندوستان کے اقلیتی علاقوں کے مسلمانوں سے غداری کی اور انہیں ہندوستان کا وفادار بن کر وہیں رہنے کا مشورہ دیا۔دوسری بار میری قوم پاکستان بچانے کی جدوجہد کرکے مشرقی پاکستان میں تقسیم ہوگئی، ہتھیارڈالنے والے واپس آگئے گردنیں کٹانے والوں کی نسلیں آج بھی پاکستانی جھنڈا لگائے ریڈ کراس کیمپوں میں پڑی ہیں، کراچی صوبے کا نعرہ لگا کر اب تیسری بارمیری قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید