• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہرسال کینسر کے ایک لاکھ 95 ہزار نئے کیسز سامنے آنے کا انکشاف

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 95ہزار نئے کیس سامنے آرہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر 70فیصد کینسر کیس کم آمدنی والے ممالک میں ہوتے ہیں جہاں صرف 30فیصد مریضوں کو ریڈیوتھراپی کی سہولت میسر ہے۔ان خیالات کا اظہار نوری استپال اسلام آبادکی ڈائر یکٹراور چیف انکولوجست ڈاکٹر حمیرا محمود نے عالمی یوم ریڈیو تھراپی کے حوالےسے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر انتظام پاکستان کےبہترین کینسر اسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اور ریڈیوتھراپی انسٹیٹیوٹ (نوری) نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ورلڈ ریڈیوتھراپی سے آگاہی کے دن کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ ڈاکٹر شکیل عباس روفی، ممبر (سائنس)، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن، مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔ڈاکٹر شکیل عباس روفی نے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 20 ایٹمی توانائی کینسر اسپتالوں خصوصاً نوری کو کینسر کے مریضوں کی خدمت میں ان کے کلیدی کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید