• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، دولت مند سیلیبرٹی میں ویرات کوہلی سر فہرست

کراچی (رپورٹ/ اخترعلی اختر )کرول (Kroll) کی سالانہ رپورٹ میں بالی ووڈ کے ستاروں کا دبدبہ، فنانشل اور رسک ایڈوائزری فرم کرول (Kroll) نے حال ہی میں اپنی سالانہ رپورٹ ’’سیلیبریٹی برانڈ ویلیو ایشن 2024‘‘ جاری کی، جس میں سب سے زیادہ برانڈ ویلیو رکھنے والے مشہور شخصیات کی فہرست پیش کی گئی۔ اس فہرست میں کرکٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر سرفہرست ہیں۔ جبکہ بالی ووڈ سیلیبرٹی میں رنویر سنگھ سب سے آگے ہیں انکے بعد شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، اکشے کمار اور دیپکا بڈوکون کا نمبر آتا ہے۔ ویرات کوہلی کی برانڈ ویلیو تقریباً 231 ملین ڈالر (تقریباً 2000 کروڑ ) ہے۔ تاہم کوہلی کے بعد کی فہرست میں بالی ووڈ کے ستاروں کا راج ہے۔ ٹاپ 10 میں سے 7 جگہیں فلمی ستاروں نے حاصل کیں اور ان میں سب سے اوپر وہ اداکار ہے جسکے باکس آفس کے نتائج پچھلے کچھ برسوں میں اتنے مضبوط نہیں رہے، مگر اس کی برانڈ ویلیو مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کا سب سے بڑا برانڈکرول کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے جس اداکار کی برانڈ ویلیو سب سے زیادہ ہے، وہ ہیں رنویر سنگھ۔ انکی برانڈ ویلیو 170.7 ملین ڈالر (تقریباً 1500 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔ رنویر اس فہرست میں ویرات کوہلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ باقی اداکار ان سے پیچھے ہیں۔ شاہ رخ خان 145.7 ملین ڈالر، عالیہ بھٹ 116.4 ملین ڈالر اکشے کمار 108 ملین ڈالردیپیکا پڈوکون102.9 ملین ڈالر دیگر تمام اداکاروں کی برانڈ ویلیو 100 ملین ڈالر سے کم بتائی گئی ہے۔ رنویر سنگھ باکس آفس بمقابلہ برانڈ ویلیو پچھلے سال بھی رنویر سنگھ مجموعی فہرست میں دوسرے اور اداکاروں میں پہلے نمبر پر تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکی مارکیٹ میں کشش اب بھی مضبوط ہے اور وہ بھارت میں سب سے زیادہ مانگ رکھنے والے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہے جب انکی فلمیں حالیہ برسوں میں زیادہ کامیاب نہیں رہیں۔83 توقعات پر پوری نہیں اتری، سرکس اور جیش بھائی جوردار باکس آفس پر مکمل ناکام رہیں۔ پچھلے پانچ برسوں میں انکی واحد کامیاب فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی (2023) رہے جبکہ انکی آخری سولو ہِٹ فلم گلی بوائے (2019) تھیاس کے باوجود، رنویر سنگھ کی برانڈ ویلیو نہ صرف مستحکم ہے بلکہ مسلسل بڑھ رہی ہے، جو ان کی مقبولیت، منفرد شخصیت اور مارکیٹنگ اپیل کا ثبوت ہے۔

اہم خبریں سے مزید