کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ 2ساتھی زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق چمن کے علاقے مردہ کاریز ڈیم کے قریب اتوار کو نامعلوم فراد گاڑی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما حاجی صلاح الدین عرف حاجی لالئی دو ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں حاجی صلاح الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔