کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ روز سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ اور سابق ڈی آئی جی سندھ پولیس محمد مالک کے بھتیجے اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل اکاؤنٹبلٹی بیورو (نیب) سندھ ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض کے بیٹے ریان جاوید اور سہل گوڈیل کے ولیمے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مشہور سیاسی شخصیات، سماجی شخصیات، ریٹائرڈ اور حاضر سروس ایف آئی اے کے اہلکار، پولیس سے تعلق رکھنے والے سابق اور حاضر سروس اعلی افسران اور نیب کے ملک بھر کے اعلی افسران نے شرکت کی۔