نواب شاہ ( بیورو رپورٹ )صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار ایڈوکیٹ کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں نماز جنازہ بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم میں منگل کی صبح سات بجے ادا کی جائے گی مرحومہ نے سوگواروں میں طارق علی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ،اصف علی اور بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں مرحومہ کے انتقال پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن سید ناصر شاہ حاجی علی حسن زرداری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔