• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں امراض قلب کے باعث دو کروڑ افراد جان سے جاتے ہیں پاکستان میں یہ تعداد پانچ لاکھ ہے،ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں ہر سال دو کروڑ (20 ملین) افراد عارضہ قلب کے باعث اس دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں پاکستان میں یہ تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ چکی ہے ان خیالات کے اظہار پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج ( ڈی آئی ایم سی) پروفیسر افتخار احمد نے لیکچر ہال نمبر تھری میں ای سی جی ورکشاپ سے بہ طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس ورکشاپ کا اہتمام ادارہ امراض قلب یونیورسٹی نے کیا تھا ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (DIC) کے زیر اہتمام اس ای سی جی ورکشاپ میں 150 سے زائدطلباء ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس تعلیمی سرگرمی کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS)کی جانب سے5 سی ایم ای (CME) گھنٹوں کی منظوری بھی حاصل ہوئی، جو اس کی علمی افادیت کا مظہر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید