اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے۔ عالمی یومِ بحری تجارت 2025 کے موقع پر پیر کو خصوصی پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے۔بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدیدیت حکومت کی ترجیح ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے، علاقائی تجارتی مراکز میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحری پالیسیوں میں اصلاحات جاری ہیں اور قومی شپنگ کو عالمی سطح پر مسابقتی بنایا جا رہا ہے۔