• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے متحرک

پشاور(سٹاف رپورٹر) صادق سنجرانی نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے متحرک،پاکستان کی سیاست پر جلد ایک نئی قومی جماعت ابھرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی تنظیم نو کے بعد اسکے نام بدلنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے دوران پارٹی کے بڑوں نے اس سلسلے میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی نئے نام کے ساتھ قومی جماعت کا اعلان کیا جائے گا۔اس سلسلے میں سابق چیئرمن سینیٹ صادق سنجرانی کا کردار اہم ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ قومی حیثیت والی جماعت کی تشکیل اب ضروری ہوچکی ہے۔ اس تجویز کے بعد کورکمیٹی نے بھی مشاورت شروع کردی ہے اور جلد حتمی نتیجہ بھی پہنچنے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر کردار ادا کرنے اور چاروں صوبوں میں ایک قومی جماعت کی تشکیل کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کا نام تبدیل کیا جارہا ہے۔ پارٹی کی تنظیم نو گذشتہ روز کوئٹہ میں منعقدہ ایک اجلاس می کی گئی جس میں خالد مگسی مرکزی صدر منتخب ہوئے تاہم تمام صوبوں کے صدور کے انتخاب کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی سطح پر متحرک سیاست کیلئے جلد تشکیل نو کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید