• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب آف بہاولپور کی پراپرٹی شکار گاہ کو غیر قانونی طور پر وارثان کو ٹرانسفر کرنے کا معاملہ، نیب نے رپورٹ طلب کر لی

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواب آف بہاولپور کی پراپرٹی شکارگاہ کوغیرقانونی طورپر وارثان کوٹرانسفرکرنے کامعاملہ،نیب نے رپورٹ طلب کر لی، نیشنل اکاونٹیبلیٹی بیورو ملتان کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ نیب نواب آف بہاولپور کی پراپرٹی شکارگاہ جوکہ سٹیٹ کی ملکیت اراضی ہے کو چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسرزآفیشلزکی مددسے غیرقانونی طورپر نواب کے وارثان کو منتقل کرنے کے حوالے سے معاملے کی چھان بین کررہی ہے لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے اپناایک آفیسر/آفیشل متعین کیاجائے جو فوری طورپر 93غیرقانونی انتقالات کے حوالے سے چیف لینڈکمشنر پنجاب کی رپورٹ اوراس حوالے سے ٹیکسزاورچالان کی وصولی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ لے کر بمعہ ریکارڈ نیب آفس پہنچے۔

ملک بھر سے سے مزید