اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے واضح کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مقررہ تاریخ میںکوئی توسیع نہیں کی جائے گی، ترجمان نے تمام ٹیکس دہندگان کو متنبہ کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں انہیں لیٹ فائلر تصور کیا جائے گا اور قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ترجمان نے کہاہے کہ ایف بی آرنے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ان بے بنیادخبروں کانوٹس لیاہے جن میں دعویٰ کیا جا رہاہے کہ ٹیکس سال 2025کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔