• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ رہے، اسپیکر ایاز صادق کی خواہش

اسلام آباد(طاہر خلیل )قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 20ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم امور پر بات ہو ئی ،قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 10اکتوبر جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، سپیکر نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ کامیاب پارلیمانی سفارتکاری کی وجہ سے آج ازبکستان کا پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے، جلد ہی سعودی عرب، ایران اور ترکی کے پارلیمانی وفد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ سپیکر نے کہاکہ قومی اسمبلی کے 20 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید