• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل کا 4 اکتوبر کو آغاز سب سے پہلے ”جیو“ پر نشر ہوگا

کراچی (جنگ نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے میوزک شو ”پاکستان آئیڈل2025“ کا دھماکے دار آغاز 4اکتوبر سے ہورہا ہے۔ میوزک کے دیوانوں کیلئے سجایا جانے والا سب سے بڑا شو سب سے پہلے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔ دوسری طرف نوجوانوں کی دھڑکنیں تیز، سانسیں بے قابو اور ہر نوجوان کی آنکھوں میں خواب بھی جگمگانے لگے ہیں کیونکہ میوزک کی سب سے بڑا مقابلہ ایک بار پھر اسکرینوں پر جگمانے آرہا ہے۔اب سب کی نظریں اس ایک سوال پر جمی ہیں کہ کون پاکستان کا نیا سپر اسٹار بنے گا؟۔ یہ فیصلہ اب ہونے والا ہے کیونکہ ”پاکستان آئیڈل“ چار اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید