• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی عدالت نے مافیا خاندان کے 11 افراد کو سزائے موت سنادی

بیجنگ(جنگ نیوز)ایک چینی عدالت نے پیر کے روز بدنام زمانہ مافیا خاندان کے11افراد کو سزائے موت سنائی ہے، جو بڑے پیمانے پر فراڈ اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق "منگ" خاندان کے کل 39 افراد کو مختلف سزائیں دی گئی ہیں، جن میں عمر قید اور قید کی دیگر سزائیں بھی شامل ہیں۔ یہ خاندان برسوں سے جعل سازی اور منظم جرائم کے ذریعے مقامی سطح پر اثرورسوخ رکھتا تھا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے اس گروہ کو معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے سخت سزا سنائی۔

اہم خبریں سے مزید