• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA پر غیر ذمہ دارانہ بیان، وزیر دفاع سربراہی میں کمیٹی نقصانات کا جائزہ لیگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ PIAبارے غیر ذمہ دارانہ بیان پروزیر دفاع سربراہی میں کمیٹی نقصا نات کا جائزہ لیگی،قومی فضائی ایئر لین اب منافع بخش ادارہ  ہے،نج کاری کیلئے 4بولی دہند گان اہل قرار،اکتوبر میں نج کاری کی توقع ہے جبکہ وزیرداخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں اسلام آ باد میں 3811بھکا ر یوں کو گرفتار کیا گیا۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلا س کی صدارت کی۔زیب جعفر نے بتایا کہ پی آئی اے کی تشکیل نو کی گئی ۔پی آئی اے ہو لڈنگ کمپنی21مارچ2024کو قا ئم کی گئی۔ ا س وقت پی آئی اے کی حیثیت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے ایک ذیلی ادارے کی ہے۔ 628ارب روپے مالیت کے تمام غیر بنیادی واجبات اور24.868ارب روپے کے غیر بنیادی اثاثے پی آئی اے ایچ ڈی ای کو منتقل کردیے گئے ۔ یہ تنظیم نو پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کم کرنے کیلئے کی گئی ہے تاکہ نجکاری کے عمل میں ا سکی بہتر قدر و قیمت ہو۔ اس کے نتیجے میں پی آئی اے نے سال2024میں نو اعشاریہ تین ارب روپے کا اپریٹنگ منا فع اور 26ارب روپے کا خالص منافع کمایا ۔ نجکاری کمیشن کے ذ ریعے پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کو شش کی جا رہی ہے۔ نج کاری کیلئے چار بولی دہند گان کو اہل قرار دیاگیا ۔اکتوبر میں نج کاری کی توقع ہے۔وفاقی کا بینہ کی منظوری سے 2020میں پارلیمنٹ میں دیے گئے غیر ذمہ دارنہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے اور قومی خزانہ کو ہونے والے نقصان کی انکوائری جاری ہے۔اس انکوائری کمیٹی کے کنوینر وزیر دفاع خواجہ آصف ہیں جبکہ وزیر قانون و انصاف،سیکرٹری دفاع ،سیکرٹری قانون ،سی ای او پی آ ئی اے اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ممبرز ہیں۔یہ کمیٹی غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے قومی خزانہ اور پی آئی اے کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے گی۔ یہ بات پارلیمانی سیکرٹری دفاع زیب جعفر نے آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں بتائی۔شاہدہ رحمانی کے سوال پر زین جعفر نے بتایا کہ پاک فوج میں پانچ ہزار سے زائد خواتین خدمات سر انجام دے رہی ہیں جن میں سے 700کو گزشتہ تین سالوں میں کمیشن دیاگیا۔ ہوائی اڈوں کی مرمت کا کام پیپرا رولز کے مطابق کیا جا تا ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں مرمت کے اخراجات میں کوئی غیر معو لی اضافہ نہیں ہوا۔وزیر برائے اورسیز پا کستانیز چوہدری سالک حسین نے تحر یری جواب میں بتایا کہ ای او بی آئی کی پنشن میں حال ہی میں15فی صد اضافہ کیا گیا۔ اگست کی پنشن میں اضافہ کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ یہ اضافہ جنوری 2025سے کیاگیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ابرار احمد کے سوال پر تحر یری جواب میں بتایا کہ سی ڈی اے دسمبر 2025سے اسلام آ باد کے 30نامزد مقا مات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرےگا۔نا زبلوچ کے سوال پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے سائبر کارئم سے نمٹنے کیلئے جا مع حکمت عملی اختیار کی ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جگہ لے لی ہے۔یہ خود مختار وفاقی ادارہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید