• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی بدسلوکی؛ صحافیوں کا قومی اسمبلی کے اجلا س سے واک آؤٹ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر ، نامہ نگار )قومی اسمبلی نے سنیئر صحافی اعجاز احمد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر عمران خان کے خلاف قرارداد مذمت کثرت رائے سے منظور کر لی ، قرارداد مذمت ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے پیش کی جس میں کہا گیاکہ سابق وزیراعظم نے نہ صرف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر سنئیر صحافی کو ہراساں کرنے کی ایک مہم شروع کر دی گئی ،ایوان مطالبہ کرتا ہےکہ اس معاملے پر فورا ایکشن لیا جائے اور وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ سنئیر صحافی کو تحفظ فراہم کیا جائےاور زمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ،ایوان سندھ میں صحافی امتیاز میر کے قتل کی بھی مذمت کرتا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے قراردا د کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔قومی اسمبلی میں پیر کے روز عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی پر پاکستان کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس کے آغاز پر ہی سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بدسلوکی کے واقعے پر احتجاج کیا گیا ۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست اور صحافت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے، وضع داری اور رواداری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید