• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات: کام کا دباؤ اور ناقص خوراک نوجوانوں میں امراض قلب بڑھ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) عرب امارات میں کام کا دباؤ اور ناقص خوراک کے سبب نوجوانوں میں امراض قلب بڑھ گئے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملک میں دل کی بیماریوں کی تشخیص دیگر ممالک کے مقابلے میں 15 سال پہلے کی جا رہی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ و جنوبی ایشیا میںمغرب کے مقابلے میں ہارٹ اٹیک کا سامنا 10سال قبل کرنا پڑجاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹرز نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کام کا بڑھتا ہوا دباؤ اور غیر صحت مند طرزِ زندگی نوجوانوں میں دل کے امراض کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے اور ملک میں دل کی بیماریوں کی تشخیص دیگر ممالک کے مقابلے میں اوسطاً 15 سال پہلے کی جا رہی ہے۔ دبئی اور شارجہ میں موجود پانچ میڈ کیئر ہسپتالوں اور 26 کلینکس کے ڈاکٹرز کے تجزیے میں انکشاف ہوا کہ 50سال سے کم عمر کے زیادہ افراد کورونری آرٹری بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید