• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری منسوخی، جسٹس جہانگیری جامعہ کراچی کیخلاف ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈگری منسوخی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نےجامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسٹیٹمنٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے دائرہ اختیار سے تجاوز اور غیر قانونی ہیں۔درخواست آئین کے آرٹیکل 199-1-a ٹو کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست ریگولر بنچ کے روبرو مقرر کی جائے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ تمام اعتراضات کا جواب سماعت کے دوران دیا جائے گا۔ سماعت کے دوران عدالت کو مطمئن کیا جائے گا۔ جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر درخواست گزار کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے میں نہیں بتایا گیا کہ کیوں ڈگری کے اجرا کے 32 برس بعد یہ معاملہ کیوں اٹھایا گیا؟ڈگری کے معاملے پر درخواست گزار کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ جامعہ کراچی ایکٹ کے تحت سنڈیکیٹ کو ڈگری کے اجرا کے بعد منسوخی کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار صرف سول عدالت کو حاصل ہے۔ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ کا ایجنڈا اور ان فیئر مینز کمیٹی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید