• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت، محسن نقوی کا مودی کو جواب

لاہور(این این آئی) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایشیا کپ 2025جیتنے پر کیے گئے ٹوئٹ کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کوئی کرکٹ میچ بھارت کی شکست کی اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا، جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، بھارتی وزیراعظم کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا درد آج تک نہیں بھولا۔اپنے بیان میںانہوں نے مودی کو جواب دیا کہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں تمہاری ذلت آمیز شکست محفوظ کرچکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید