کراچی ( اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو ( نیب ) کراچی کےنئے آفس کا افتتاح ، پیر کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ایچ آئی (ایم) نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کی تاریخی عمارت میں نئے تجدید شدہ نیب کراچی آفس کا افتتاح کیا.تقریب میں آئی جی سندھ پولیس، کمشنر کراچی اور کراچی کے سرکردہ تاجروں نے شرکت کی.چیئرمین نیب نے اس موقع پر بتایا کہ نیب میں ای آفس سسٹم (NEO) کو بیورو کے فائل پروسیسنگ میکانزم کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ جوکہ کاغذ پر مبنی روایتی طریقوں کو تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے.انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر 2025 سے نیب کے تمام دفاتر سے کاغذ کا استعمال ختم ہو جائیگا۔