• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 80 ہزار سے زائد لوگ دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد ( نامہ نگار) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80ہزار سے زائد لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ اس ایوان میں کھڑے ہو کر خوارج کے حق میں احتجاج اور تقریریں کر رہے ہیںِ، اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کی جانب سے سابق فاٹا میں آپریشن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اﷲ نے کہا کہ یہی پی ٹی آئی کا اصل چہر ہ ہے ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید