اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)ʼ گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعے غزہ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق خان کا آخری وڈیو پیغام موصول ہو گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں ʼ میرا موبائل فون جام ہو گیا ہے ʼ اب شاید دوبارہ آپ کو مخاطب نہیں ہو سکوں گا ،ʼ گلوبل صمود فلوٹیلا ʼ کی حفاظت کیلئے آواز اٹھائیں، گرفتار ہوں یا شہید کر دیے جائیں ʼ اللہ کے حوالے!