• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ کی بندش سے کابل سمیت افغانستان بھر کا فلائٹ آپریشن معطل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)انٹرنیٹ کی بندش سے کابل سمیت افغانستان بھر کا فلائٹ آپریشن معطل، کابل ایئرپورٹ سے دبئی، استنبول، ماسکو، کندھار، مزار شریف، ہرات، دہلی اور جدہ کا فضائی رابطہ منقطع، کابل ایئرپورٹ سے روانگی کی 16 اور آمد کی 15 پروازیں آپریٹ نہیں کی جا سکیں، فلائٹ شیڈیول ،غیرملکی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ، مزار شریف، ہرات، قندھار ایئرپورٹ کا آپریشن بھی مکمل بند۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کئے جانے کے بعد منگل کو دارالحکومت کابل سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس کا فلائٹ اپریشن مکمل طور پر بند رہا۔ انٹرنیٹ کی بندش سے افغانستان بھر میں رابطے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ضروری خدمات خاص طور پر بینکنگ اور آن لائن ایجوکیشن بھی شدید متاثر ہے۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق 30 اکتوبر کو کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، استنبول، ماسکو، قندھار، مزار شریف، ہرات، دہلی اور جدہ روانگی کی 16 اور آمد کی 15 پروازیں اپریٹ نہیں کی جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید