اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےاستعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی باضابطہ اجازت دے دی-وزارت تجارت نےگاڑیوں کی کمرشل درآمدات کی اجازت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا-ابتداءمیں پانچ سال سےکم پرانی گاڑیوں کوآئندہ سال تیس جون تک درآمد کی اجازت ہوگی جس کےبعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی ۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درکارضروری ترامیم کردی گئیں-نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمدات کی اجازت ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سےمشروط ہوگی-