کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ترجمان جب گندم اور سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب بھی ملے گا، ریکارڈ گواہ ہے کہ سیلاب اور گندم پر سیاست پی پی پی کے ترجمانوں نے شروع کی، مسلم لیگ (ن)کے کسی ترجمان نے کبھی کسی صوبے کی ترقی پر سیاسی بیان بازی نہیں کی۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی پی پی کے رہنماں کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گی تو جواب بھی ملے گا۔