• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ کی جانب سے عہدے پر بحالی کے بعد مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ عدالت کے باہر اس حوالے سے باضابطہ نوٹس آویزاں کیا گیا جس کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری صبح ساڑھے دس بجے اپنی عدالت میں پہنچے اور مقدمات سنے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام کرنے سے روک دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید