• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے امریکی غزہ پلان مسترد کر دیا

اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بیانیے سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے کہا ہے کہ یہ پلان دراصل ایک ایسی سازش ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کی جدوجہد کو کچلنا، اسرائیلی قبضے کو قانونی اور سیاسی جواز فراہم کرنا اور مزاحمتی تحریک حماس کو کمزور کرکے خطے میں اسرائیلی بالا دستی کو قائم کرنا ہے، منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید