• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماچل پردیش کے سرکاری اسکول پرنسپل کے چیک کی سوشل میڈیا پر دھوم

نیودہلی (جنگ نیوز)ہماچل پردیش کے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کے دستخط شدہ چیک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، اس میں متعدد ہجے کی غلطیوں کے باعث لوگ اسے مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ چیک، جو 25 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا، مبینہ طور پر ایک مڈ ڈے ورکر کے لیے تھا لیکن بینک نےہجے کی کئی غلطیوں کے سبب اسے مسترد کر دیا۔چیک 7,616 روپے کے لیے "اَتر سنگھ" کے نام پر تھا۔ چیک لکھنے والے نے رقم الفاظ میں درست طور پر تحریر نہ کی۔ اس نے "seven" کو "saven" لکھا، "thousand" کی جگہ "Thursday"، "hundred" کی جگہ "harendra"، اور آخر میں "sixteen" کی جگہ "sixty" لکھ دیا۔
اہم خبریں سے مزید