نئی دہلی( جنگ نیوز) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوھان نے کہا ہے کہ “آپریشن سندور کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت ایٹمی بلیک میلنگ سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔ اگرچہ ہمارے تناظر میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان نہایت کم ہے، تاہم اس امکان کو سلامتی کے حساب میں رکھنا دانشمندی ہوگی، حیاتیاتی خطرات مستقبل میں بڑھنے کا امکان ہے ایسے خطرات سے نمٹنے کےلیے فوج کو تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ملٹری نرسنگ سروس کے 100 ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جنرل چوھان نے کہا کہ”چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے تابکاری آلودگی سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت پر زور دیا۔