اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی )ملک میں بڑے پیمانےپر سیلاب آنے کے باعث خوراک کی سپلائی چین متاثر ہونے سے عارضی طور پر مہنگائی میں ا ضافہ متوقع ہے، امکان ہے کہ ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 3.5فیصد سے 4.5فیصد کےد رمیان رہے گی ، جولائی اور اگست کے درمیان مہنگائی کی اوسط شرح 3.5فیصد رہی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر سیلاب سے ہونیوالے نقصان کے باوجود معاشی سرگرمیاں پوری طرح مستحکم ہیں ، لارج سکیل صنعت کی گروتھ میں اضافہ ہوا ہے،بیرونی اکاؤنٹس مستحکم رہنے کی توقع ہےکیونکہ درآمدی طلب کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی قابو میں رہے گا، ترسیلات زر میں اضافے کے تسلسل سے بہت بڑی معاونت مل رہی ہےبرآمدات میں بھی بہتری کےا شارے مل رہے ہیں۔