• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا نےبطور سینٹر حلف اٹھا لیا، پریزائڈنگ افسر شیری رحمان نشست پر بیٹھی رہیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر؛ شکیل اعوان) رانا ثنا اللہ بطور رکن سینیٹ حلف اٹھا لیا، رانا ثنا اللہ سے پریزائڈنگ افسرشیری رحمان نے حلف لیا ۔اس موقع پر شیری رحمان اپنی نشست پر بیٹھی رہیں ، محسن عزیز نے کہا کہ آپ نے کھڑے ہو کر نو منتخب ممبر سے حلف نہیں لیا ۔اس موقع پر بہت سارے ارکان کھڑے ہو گئے اور وہ اکٹھے بولنے لگ پڑے لیکن ریزائڈنگ افسر شری رحمان نے کہا کہ میں نے بھی جب حلف لیا تھا تو اس وقت کے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بیٹھ کر رکھ لیا تھا اس میں ایسی کوئی بات نہیں ایسا ہر گز نہیں ، حلف لینے والے کے لیے لازم نہیں کہ وہ کھڑا ہو ، حلف اٹھانے والا کھڑا ہوتا ہے ۔حلف اٹھانے کے بعد رجسٹر پر دستخط کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے شیری رحمان سے ہاتھ بھی ملایا۔دریں اثناءباخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو ایک اہم وزارت دی جا رہی ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سینیٹر بننے کے بعد ان کو ایک اہم ترین وزارت جو کہ داخلہ کی وزارت بھی ہو سکتی ہے دی جارہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید