• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنوں کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ فتنوں کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے،معاشرے میں فساد پھیلانے والے عناصرکے آگے بند باندھناہوگا،ایمان کی حفاظت اور فتنوں سے بچنے کیلئے اکابرین کی تعلیمات پرعمل کیاجائے، فتنوں کی یلغار نے معاشرتی، دینی اور اخلاقی اقدار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام کا پیغام عدل، رواداری اور نظم و ضبط ہے، مگر بدقسمتی سے آج کچھ عناصر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کچھ عناصر دین کے نام پر اور اسلامی عنوانات اور شرعی اصطلاحات استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، کوئی جدیدیت کے نام پرعقائد کو کھوکھلا اور اعمال کو بیوزن کر رہا ہے، کوئی اکابر و اسلاف سے بیزاری پیدا کر رہا ہے، کوئی قرآنی آیات کی من مانی تشریح کر کے لوگوں کے لیے گمراہی کے اسباب تیار کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید